ہر جاب ئئنوکری کرنے والے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا بزنس ہو،جہاں وہ اپنی مرضی سےکام کرےاور کسی باس وغیرہ کی ٹینشن نہ ہو اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام کرے نہ کسی کی سننی پڑےاور نہ کسی کے سامنے جواب دہ ہو اور بہت سارا پیسہ کمائے۔
اکثر لوگ اپنی جاب چھوڑ کراتنا بڑا رسک خطرہ مول لینا نہیں چاہتے، نتیجتا دوسروں کی نوکری کرتے کرتے زندگی گزاردیتے ہیں، کچھ دل والے لوگ ہمت کرتے ہیں ہیں نوکری چھوڑ کرایک موٹی رقم بھر کر ایک اچھی لوکیشن پر دکان لے لیتے ہیں ،لاکھوں روپے کا سامان ڈالتے ہیں ، دکان کی خوبصورتی کے لیے لاکھوں روپوں کی ڈیکوریشن کا کام کرواتے ہیں، جب اتنا سارا پیسہ لگا کر دکان کو چلاتے ہیں تو پھر اکثر گاہک کا مسئلہ پیش آجاتا ہے کہ گاہک اس دکان کا رخ نہیں کرتے یا کم کرتے ہیں۔
اب ایک نیا مسئلہ شروع ہو گیا ، اکثر لوگ اسی موڑ پر ہمت ہار جاتے ہیں ،اب دکان چلانابھی تو دل گردے کا کام ہے، سردی ہو یا گرمی بغیر چھٹی کے پورا وقت دینا ہوتا ہے، صبرسے کام لینا پڑتا ہے، کاروبار میں دو چیزیں بہت ضروری ہوتی ہیں محنت اور مستقل مزاجی اگر کوئی شخص اس پر پورا اتر جائے تو اللہ تعالی ایسے بندے پر برکتیں نازل کرتا ہے ۔
یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آج کے دور میں آپ کس طرح اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہیں اور گاہکوں والی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ ایک دوکان ایسی بھی ہوتی کہاں آپ کو نہ اڈوانس دینا پڑتا ہے اور نہ ہی لاکھوں کا سامان اور نہ ہی اسٹاف رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے بلکہ آپ گھر بیٹھے اپنے کاروبار کو چلا سکتے ہیں اور لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔
کس طرح؟
AMAZON, FACE BOOK MARKEETING, SHOPIFY
آج کل ہم اور آپ سب نے ایمازون ، فیسبک مارکیٹنگ، شاپی فائی اور اس طرح کے بے شمار پلیٹ فارم کا نام سن رکھا ہو گا۔ اگر آپ اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں تو آپ کو ان پلیٹ فارم کا سہارا درکا ہوگا تبھی آپ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔
اب بات آتی ہے کہ یہ کہاں سے سیکھیں تو اس کے لیے آپ کو ہر جگہ کورسز کرونے والے مل جاتے ہیں جو ہزاروں لاکھوں لے کر یہ کورسز کروتے ہیں ، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ یہ کورس سیکھ سکتے ہیں اگر نہیں تو اس کے کیے یوٹیوب سب سے بہترین پلیٹفارم ہے جہاں آپ کوئی بھی کورس بغیر کسی کو پیسے دیے کرسکتے ہیں۔
یہ کورسز سیکھ کر نہ صرف آپ اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہیں بلکہ بیرون ملک سے پیسہ کما کر اپنے ملک کے لیے بھی ذریعہ معاش بن سکتے ہیں
No comments:
Post a Comment