Subscribe Us

https://www.youtube.com/channel/UCeFPHUFh_kjwwkqLh2AcCkw

Breaking

Friday, 7 October 2022

What is Saifer سائیفر کیا ہے؟

 


سوشل میڈیا ہو یا مین سٹریم میڈیا بات ہر جگہ سائیفر کی ہو رہی ہے۔لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس سے نا آشنا ہیں کہ یہ کیا بلا ہے کس کے پاس ہوتا ہے؟ کون دیتا ہے؟اس کے کیا فائدے اور نقصان ہیں؟ کیوں اسے پردے کے پیچھے رکھا جاتاہے؟ عام عوام کو کیوں نہیں بتایا یا دکھایا جاتا ہے؟ 

تو دوستوں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ ہے کیا بلاہے؟

سائیفر

سائیفر کسی بھی اہم اور حساس نوعیت کی بات کو لکھنے کا وہ خفیہ طریقہ ہےجس میں عام زبان کے بجائےکوڈ بر مشتمل زبان استعمال کی جاتی ہے۔

ان ڈاکومنٹس کو ڈِکوڈ کرنا کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں ہےلیکن ایکسپرٹ ایسا کرسکتے ہیں ۔ پاکستان وزارت خارجہ میں 16 گریڈ کے 100 سے زیادہ ایسے اہلکار ہیں جنہیں سائیفر اسسٹنٹ کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے بیرون ملک سفارت خانوں میں بھی سائیفر اسسٹنٹ تعینات ہوتے ہیں۔

بیرون ملک سے وصول ہونے والے سائیفر دو طرح کے ہوتے ہیں ۔(۱) غیر گردشی سائیفر(۲) دوسرے وہ جوعمومی طور پر تقسیم کردیے جاتے ہیں ۔ 

غیر گردشی سائیفر مخصوص افراد کے لیے مخصوص ہوتے ہیں اور بھیجنے والے ملک کا سفیر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اس سائیفر کو کون وصول کرے گا(البتہ سیکریٹری خارجہ ادارے کا سربراہ ہونے کی حیثیت سےیہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ موصول ہونے والا سائیفر کس کس کو بھیجا جاسکتا ہے)۔ 

دفتر خارجہ کوئی بھی سائیفر، ٹیلی گرام یا کوئی مراسلہ پیرافراسنگ کے بعد ہی مختلف دفاتر کو بھیجتا ہےیعنی الفاظ اور پیراگراف کی ترتیب تبدیل کردی جاتی ہے۔ ماسٹر کاپی دفتر خارجہ میں ہی رہتی ہےاور بھپیغام منٹس اور تجزیہ کی صورت میں عہدے داروں کوبھیجے جاتے ہیں تاکہ کوئی کوڈ سمجھ نہ سکے اور پیغام آسانی سے پہنچ بھی جائے۔

دستوں امید ہے آپ کو سائیفر کے بارے میں بہت کچھ پتہ چل چکا ہو گا۔والسلام 

No comments:

Post a Comment